۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لاہور میں جامعۃ الواعظین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

حوزہ/ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ دینی مدارس مثالی این جی اوز ہیں، جو طلبہ کو مفت تعلیم کیساتھ ساتھ رہائش سمیت دیگر سہولتیں بھی دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقزچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرغزار کالونی لاہور میں جامعۃ الوعظین کا سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب میں ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی علامہ محمد حسین اکبر اور مولانا رشید ترابی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔

جامعۃ الواعظین مرغزار کالونی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مدارس اور جامعات سے دین اسلام کی تعلیم کو فروغ ملتا ہے، علماء اتحاد بین المذاہب اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور امت مسلمہ کی کامیابی اسی ضابطہ حیات پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس مثالی این جی اوز ہیں، جو طلبہ کو مفت تعلیم کیساتھ ساتھ رہائش سمیت دیگر سہولتیں بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی دباو پر مدارس کے نظام میں مداخلت سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعۃ واعظین کی عمارت کی تعمیر سے طلبہ کو بہتر انداز میں تعلیمی سہولتیں ملیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .